ایس ایس پی ملیر راوٴ انوار کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 30 اپریل 2015 23:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 اپریل۔2015ء)ایس ایس پی ملیر راوٴ انوار کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، پولیس ترجمان کے مطابق پیر محمد شاہ کو ایس ایس پی ملیر کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے، راوٴ انوار کو فوری طور پر سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ راوٴ انوار نے آج متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں کو گرفتار کرنے کے بعد پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے متحدہ پر ملک دُشمنی سمیت سنگین ترین الزامات لگائے تھے۔

ایس ایس پی ملیر راوٴ انوار کو عہدے سے ہٹا دیا گیا