خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے، 27 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا: آئی ایس پی آر

muhammad ali محمد علی جمعرات 30 اپریل 2015 22:09

خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے، 27 دہشتگردوں ..

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 اپریل 2015 ء) پاک فوج کے شعبہ اطلاعات آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے جس میں اہم کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے 27 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز میں مزید بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں کیخلاف کاروائی میں حصہ لیتے ہوئے پاک فوج کے ایک کیپٹن اجمل اور 5 جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

متعلقہ عنوان :