نیپال : بختا پور میں زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے قائم پاک آرمی کے فیلڈ اسپتال میں جنم لینے والے پہلے بچے کا نام لاہور رکھ دیا گیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 30 اپریل 2015 14:01

نیپال : بختا پور میں زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے قائم پاک آرمی کے فیلڈ ..

نیپال (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 اپریل 2015 ء) : دفتر خارجہ کے مطابق پاک آرمی کے بختہ پور میں قائم فیلڈ اسپتال میں جنم لینے والے پہلے بچے کا نام پاکستان کے شہر لاہور کے نام پر رکھ دیا گیا ہے.

(جاری ہے)

یاد رہے کہ بروز بدھ پاک آرمی نے نیپال کے علاقہ بختا پور میں زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے فیلڈ اسپتال قائم کیا تھا، فیلڈ اسپتال بختا پور میں قائم کرنے کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ نیپال میں آنے والے ہولناک زلزلے کے باعث بختہ پور میں سب سے زیادہ تباہی دیکھنے میں آئی.

پاک فوج کی جانب سے سی 130 طیارے بھی امداد کے لیے بھیجے گئے تھے جن میں اشیائے خوردونوش اور ٹینٹوں کے علاوہ دیگر سامان بھی موجو دتھا، علاوہ ازیں ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکل سٹاف اور انجینئرز کو بھی سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ کیا گیا تھا جبکہ نیپال میں پھنسے 59 پاکستانیوں کو بھی بچا لیا گیا جن میں سے 39 کو سی 130 طیارے کے ذریعے نو خان ائیر بیس اسلام آباد پہنچایا گیا.

متعلقہ عنوان :