ایم کیو ایم کے ہاتھ پاوَں باندھ دیے گئے ہیں: الطاف حسین

muhammad ali محمد علی بدھ 29 اپریل 2015 21:48

ایم کیو ایم کے ہاتھ پاوَں باندھ دیے گئے ہیں: الطاف حسین

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.29 اپریل 2015 ء) متحدہ قومی موونٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے ہاتھ پاوَں باندھ دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے ہاتھ پاوَں باندھ دیے گئے ہیں، چاہے زلزلہ ہو یا طوفان ہر بات کا الزام ایم کیو ایم پر لگادیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ناانصافی کا دور ختم ہوگیا اب احتساب کا وقت آگیا ہے۔ اس موقع پر الطاف حسین کا مقتول سماجی کارکن اور سبین محمود اور جامعہ کراچی کے مقتول پروفیسر ڈاکٹر وحید الرحمان کے بارے میں کہنا تھا کہ اللہ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے۔