اسحاق ڈار سے جی ایچ کیو وفد کی ملاقات، آپریشن ضرب عضب اور مالی معاملات کا جائزہ لیا گیا

بدھ 29 اپریل 2015 20:58

اسحاق ڈار سے جی ایچ کیو وفد کی ملاقات، آپریشن ضرب عضب اور مالی معاملات ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے وائس چیف آف آرمی سٹاف کی قیادت میں جی ایچ کیو وفد کی ملاقات جس میں آپریشن ضرب عضب اور مالی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

وزارت سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیر خزانہ نے ہای پروفائل دہشت گردوں کو مارنے اور پناہ گاہیں تباہ کرنے پر فورسز کی خدمات کو سراہا۔ پاکستان کے لوگ آپریشن ضرب عضب کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اس کی تکمیل کیلئے پر امید ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عارضی بے گھر لوگوں کی بحالی اور آپریشن کے حوالے سے اخراجات بروقت جاری کیے جاتے ہیں اس موقع پر عمر فاروق درانی نے فنڈز کو بروقت جاری کرنے اور متاثرہ علاقوں کی بحالی میں مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔