بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری، شارٹ فال 4400 میگاواٹ ہو گیا

بدھ 29 اپریل 2015 12:03

بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری، شارٹ فال 4400 میگاواٹ ہو گیا

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء ) بجلی کا شارٹ فال 4400 میگاواٹ ہو گیا۔ شہری علاقوں میں آٹھ اور دیہی علاقوں میں دس گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق بجلی کی مجموعی طلب 14 ہزار 800 اور پیداوار 10 ہزار 400 میگاواٹ ہے۔

(جاری ہے)

شہری علاقوں میں آٹھ اور دیہی علاقوں میں کم ازکم دس گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ وسطی اور بالائی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں گرم موسم کی شدت کم ہونے کی وجہ سے بجلی کی طلب میں معمولی کمی ہوئی ہے جس سے بجلی کا شارٹ فال بھی کم ہوا ہے۔ تاہم زیادہ دباوٴ والے علاقوں میں سسٹم ٹرپ ہونے سے بجلی کی غیر اعلانیہ بندش بدستور جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :