آصف علی زرداری اور سندھ کے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے درمیان صلح کی کوششیں شروع کردی گئیں

بدھ 29 اپریل 2015 00:01

آصف علی زرداری اور سندھ کے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے درمیان ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2015ء) سابق صدر آصف علی زرداری اور سندھ کے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے درمیان صلح کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق منگل کی شب سندھ کے سابق وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی میر نادر خان مگسی نے ذوالفقار مرزا سے ان کی رہائش گاہ پر طویل ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق میر نادر مگسی نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو سابق صدر آصف علی زرداری سے صلح کرنے کے لئے ملاقات کی ہے۔