سعودی عرب کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے ، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے ، وزیر اعظم نواز شریف کا عزم ،عوام اور پارلیمنٹ نے ملک سے جمہوری عمل کو ناکام بنانے کی سازش مسترد کردی ، بھارت کے ساتھ جموں و کشمیر سمیت تمام تنازعات پر تعمیری مذاکرات کے خواہاں ہیں ، جموں و کشمیر کا تنازع پاک بھارت تعلقات میں بنیادی مسئلہ ہے ، بھارت کی طرف سے مذاکرات کی بحالی کی کوششیں نہیں کی جارہی ہیں ،غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو

بدھ 29 اپریل 2015 00:01

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے ، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے ، عوام اور پارلیمنٹ نے ملک سے جمہوری عمل کو ناکام بنانے کی سازش مسترد کردی ، بھارت کے ساتھ جموں و کشمیر سمیت تمام تنازعات پر تعمیری مذاکرات کے خواہاں ہیں ، جموں و کشمیر کا تنازع پاک بھارت تعلقات میں بنیادی مسئلہ ہے غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیر اعظم نوازشریف نے کہاکہ پاکستان کے عوام او ر حکومت سعودی عر ب کو اہمیت دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دیں گے سعودی عرب کیخلاف جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے یمن پر اقوام متحدہ کی قرادادوں پر عملدرآمد کیلئے کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہاکہ سعودی عرب کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ہے ۔ دورے کے دوران خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان سے ملاقات ہوئی اور ان سے یمن کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں حکومت پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

ایک سوا ل کے جواب میں وزیر اعظم نے کہاکہ بھارت نے مذاکرات کے عمل کو یکطرفہ طورپر ختم کیا ہے اور بھارت کی طرف سے مذاکرات کی بحالی کی کوششیں نہیں کی جارہی ہیں انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر کا تنازع پاک بھارت تعلقات میں بنیادی مسئلہ ہے بھارت کے ساتھ جموں و کشمیر سمیت تمام تنازعات پر تعمیری مذاکرات کے خواہاں ہیں ایک اور سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہاکہ عوام اور پارلیمنٹ نے ملک سے جمہوری عمل کو ناکام بنانے کی سازش مسترد کردی