پاک سعودی عرب تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے،مو لا نا محمد امجد

نیا پا کستان بنانے بنانے والے نیا خیبر نہ بنا سکے اور اب نیا کراچی بنانے کے پروگرام میں بھی نا کام ہوگئے ہیں حرمین شریفین کے تحفظ کے لیئے ہر مسلمان ہر قر بانی دینے کے لیئے ہر وقت تیار ہیں ، امام کعبہ کے دورہ سے تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی، پارٹی راہنماؤں اوروفود سے گفتگو

منگل 28 اپریل 2015 22:36

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) پاک سعودی عرب تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، نیا پا کستان بنانے بنانے والے نیا خیبر نہ بنا سکے اور اب نیا کراچی بنانے کے پروگرام میں بھی نا کام ہوگئے ہیں ، عام انتخا بات اسمبلی کی مدت پوری ہو نے پر ہوں گے اور یہی جمہوریت کا حسن ہے ،حرمین شریفین کے تحفظ کے لیئے ہر مسلمان ہر قر بانی دینے کے لیئے ہر وقت تیار ہیں ،سعودی عرب سے پا کستانیوں کے ایمانی روحانی کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں اور یہ دن قیامت تک رہیں گے ،پا کستان کی حکومتی اور عسکری قیادت کا دورہ پا کستان سے دو نوں ملکوں کے تعلقات پر خوشگواراثرات مرتب ہوں گے ،امام کعبہ کے دورہ پا کستان کا جے یو آئی خیر مقدم کرتی ہے اس دورے سے پا ک سعودی تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی یہ باتیں جے یو آئی کے قائم مقام سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان نے ملتان میں مختصر قیام کے دوران پارٹی راہنماؤں اوروفود سے گفتگو کر تے ہو ئے کہیں اس موقع پر حافظ محمد عمر ، نور خان ایڈووکیٹ ،مولانا غلام مصطفی فردوسی ،محمدجمشید اجمل ،مفتی شمس الحق اور دیگر مو جو د تھے مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ بار بار تبدیلی کے نعرے لگا نے والے یہ بات ذہین میں رکھ لیں ان کے ہاتھ سے کوئی تبدیلی نہیں آنے والی انہوں نے کہا کہ عوام نعروں کی سیا ست تنگ آچکے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں حقیقی تبدیلی اسلام کے نفاذ سے آئے گی اسی مقصد کے لیئے جے یو آئی کوشاں ہے مو لا نا نے کہا کہ سعودی عرب سے پا کستا نی عوام کے علمی ،ایمانی ،روحانی اور قلبی تعلق ہے انہوں نے کہا کہ امام کعبہ کے دورہ پا کستان اور پا کستانی سیا سی اور عسکری قیا دت کے دورہ سعودی عرب سے دو نوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہو ں گے انہوں نے کہا کہ حر مین شریفین کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کی جا ئے گی انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو عدم استحکام کا شکار کر نے کے لیئے عالمی سازش کے تحت ٹارگٹ کر نے کی کو شش کی جا رہی ہے لیکن انشاء اﷲ کلمہ طیبہ کے نام پر بننے والے ملک میں کو ئی ایسی سازش کامیاب نہیں ہو گی انہوں نے کہا کہ استعماری قوتیں مسلمانوں کو لڑاکر انتشار پھیلارہے ہیں امت مسلم کو متحد ہو کر ان قوتوں کامقابلہ کر نا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :