یواین ایچ سی آر نے راولپنڈی اورٹیکسلامیں 2تعلیمی سکولوں کاافتتاح کردیا

پروجیکٹ کے تحت 1ہزار8سوپچاس پاکستانی اورافغانی طلباء فائدہ اٹھاسکیں گے

منگل 28 اپریل 2015 22:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں سے متعلق ادارے (یواین ایچ سی آر)نے امریکی سفارتخانے کے تعاون سے راولپنڈی اورٹیکسلامیں 2تعلیمی سکولوں کاافتتاح کردیااس پروجیکٹ کے تحت جڑواں شہروں میں 1ہزار8سوپچاس پاکستانی اورافغانی طلباء فائدہ اٹھاسکیں گے ، امریکی محکمہ خارجہ کی ڈپٹی ڈائریکٹراسسٹنٹ سیکرٹری سائمن ہن شا اورپاکستان میں یواین ایچ سی آرنے نمائندہ انڈریکا توائے نے گورنمنٹ گرلزہائی سکول راولپنڈی میں ایک تقریب کے دوران افتتاح کیا۔

اس موقع پرانہوں نے افغان اورپاکستانی طالبعلموں کے ساتھ غیررسمی بات چیت بھی کی ۔راحاکی جانب سے فنڈنگ کے تحت گورنمنٹ گرلزہائی سکول راولپنڈی نئے کلاس رومزاورغسل خانوں اورگورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ٹیکسلا3 میں جدیدکلاس رومز،برآمدہ اورزائد باتھ رومز بھی حاصل کرسکیں گے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اگست2015ء تک اساتذہ کیلئے ٹریننگ ورکشاپ بھی شامل ہیں ۔

ستمبر2014ء تک امریکہ نے راحاپروگرام کے تحت پاکستان میں 9ملین ڈالرخرچ کئے جس کے تحت تقریباًملک بھرمیں 3لاکھ لوگوں کو40منصوبوں سے فائدہ پہنچایاجارہاہے ،اس میں 19منصوبے تعلیم کے متعلق ہیں جن سے 12ہزارافغان بچوں اور53ہزارپاکستانی بچوں بہترسکولنگ حاصل کررہے ہیں ۔یواین ایچ سی آرکی پاکستان میں نمائندہ انڈریکانے کہاکہ راحاپروگرام کے ذریعے ہم30سالوں سے آئے ہوئے پناہ گزین اورمقامی آبادی میں بہترماحول سماجی تعاون کومزیدمضبوط کرنے اورمعیارزندگی کوبہترکرنے کے تحت کام کررہے ہیں راحامنصوبے کومشترکہ طورپرپاکستان ،ایران ،افغانستان نے سپورٹ کیاہواہے