سیرت النبیؐ اور خلفاء الراشدین کے موضوعات کو نصابی کتب سے خذف کرنا اسلامی تشخص کو مٹانے کی سازش ہے ،محمداحمدمعاویہ

اعلیٰ حکام صوبائی وزارت تعلیم کی من مانیوں کا نوٹس لیں ،نظریاتی اور مذہبی موضوعات کو دوبارہ شامل نصاب کیا جائے،بیان

منگل 28 اپریل 2015 22:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) سیرت النبیؐ اور خلفاء الراشدین کے موضوعات کو نصابی کتب سے خذف کرنا اسلامی تشخص کو مٹانے کی سازش ہے ،اعلیٰ حکام صوبائی وزارت تعلیم کی من مانیوں کا نوٹس لیں ،نظریاتی اور مذہبی موضوعات کو دوبارہ شامل نصاب کیا جائے۔

(جاری ہے)

وزارت تعلیم صوبہ سندھ کی طرف سے جماعت سوم اور چہارم کی انگلش اور معاشرتی علوم کی کتب سے سیرت النبی ،خلفائے راشدین اور قومی شخصیات کے مضامین کو نکال کر متنازعہ مضامین شامل کرنے پر مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد احمد معاویہ نے شدید رد عمل کا اظہارکیا ۔

ایم ایس او پاکستان کے ناظم اعلیٰ نے کہا کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں مسلمان بچوں کو اسلامی شخصیات کی سیرت وکردار سے جاہل رکھنا قومی جرم ہے،اس مجرمانہ فعل کے مرتکب اداروں اور افراد کو کڑی سزا دی جائے، انہوں نے وفاقی حکومت اور محتسب اداروں سے پرزور مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس معاملے کا نوٹس لیں اور اسلامی تشخص کو مٹانے کی اس سازش کو ناکام بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وفاقی و صوبائی حکومت نے کوئی راست اقدام نہ کیا تو MSOاس حوالے سے بھر پوراحتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کرے گی۔

متعلقہ عنوان :