حرمین شریفین پر حملے کی سوچ رکھنے والے مسلمان نہیں، اہلسنت والجماعت رہنما

حوثی باغیوں کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ،مولانا محمد رمضان مینگل ، علامہ ثناء اﷲ فاروقی ، طلال اکبر کی وفات پر تعزیت

منگل 28 اپریل 2015 22:26

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء )اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ حرمین شریفین پر حملے کی سوچ رکھنے والے مسلمان نہیں حوثی باغیوں کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے نواب طلال بگٹی کا شماراہم ترین سیاستدانوں میں تھا وفات پر افسوس ہے ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے صوبائی صدر مولانا محمد رمضان مینگل ، علامہ ثناء اﷲ فاروقی ، مولانا عبد الکبیر شاکر نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب زادہ طلال بگٹی کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کا شمار ملک کے اہم سیاستدانوں اور قبائلی رہنماؤں میں ہوتا تھا مرحوم نے اکبر خان بگٹی کے بعد جمہوری وطن پارٹی کی قیادت کو بخوبی سنبھالے رکھااﷲ تعالی سے دعا ہے کہ مرحرم کے درجا ت کو بلند کرے اور انکے پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے انہوں نے کہا کہ حوثی باغیوں کو ایران امریکہ اور اسرائیل کی مکمل حمایت حاصل ہے انہی کے حکم پر یہ باغی حرمین شریفین پر حملہ کرنے کی کوشش کررہیں ہیں جو کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی حرمین شریفین پر حملے کی سوچ رکھنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے انہوں نے کہا کہ ایران سمیت جو ملک بھی یمنی باغیوں کی پشت پناہی کر رہا ہے ان ممالک سے سفارتی تعلقات ختم کرلینے چاہئے اورپاکستان میں حوثی باغیوں کی حمایت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔