راہداری منصوبے پربھی پشتون اقوام کونظراندازکیاگیاتو کالاباغ ڈیم کی طرح دفن ہوجائیگا ، اے این پی

وفاقی وزیراحسن اقبال کی کوئٹہ آمدکے موقع پرکوئٹہ میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائیگی اگلے روزاحتجاجی مظاہرے بھی کئے جائیں گے ، رہنماؤں کا جلسے سے خطاب

منگل 28 اپریل 2015 22:26

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے گوادرکاشغرروٹ کی تبدیلی پراپنے تحفظات کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ اگراس منصوبے پربھی پشتون اقوام کونظراندازکیاگیاتویہ منصوبہ بھی کالاباغ ڈیم طرز کی طرح دفن ہوجائیگا جس دن وفاقی وزیراحسن اقبال کوئٹہ آمدکے موقع پرکوئٹہ میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائیگی جبکہ اگلے روزاحتجاجی مظاہرے بھی کئے جائیں گے بلوچستان میں پشتون بلوچ اتحادچاہتے ہیں حکومت میں شامل جماعتوں نے ساحل وسائل اورجنوبی پشتونخوابنانے کے نام پرووٹ حاصل کئے اوراقتدارمیں آکرعوام سے کئے گئے وعدے بھلادئیے پشتون قوم کوایک سازش کے تحت پسماندہ رکھاگیااب مزیدپسماندہ نہیں ہونے دینگے دہشتگردی سے متعلق تمام سیاسی وعسکری قوتوں کوملکی مفاد میں جو20نکاتی قومی ایکشن پلان تیارکیاگیاتھااے این پی بلوچستان اس قومی ایکشن پلان پرعملدرآمدنہ کرانے پرمکمل عدم اطمینان کااظہارکرتی ہے اورافغانستان میں امن کیلئے مذاکراتی کوششیں تیز کی جائیں بلوچستان کے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کرکے جلدگوادرکاشغرروٹ پرآل پارٹیزکانفرنس بلائیں گے ان خیالات کااظہارعوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹرعنایت اﷲ،بلوچستان کے صدرسرداراصغرخان اچکزئی،بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرانجینئرزمرک خان اچکزئی،حاجی نظام الدین کاکڑ،ارباب عمرفاروق ،سینیٹرداؤد خان اچکزئی،پشتون ایس ایف کے مرکزی صدرامتیازخان وزیر،پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات محبت کاکا،ضلعی صدرملک محمدابراہیم کاسی،این وائی او کے صوبائی صدرسیدخلیل آغاسمیت دیگراے این پی کے زیراہتمام ہاکی گراؤنڈمیں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈاکٹرعنایت اﷲ نے کہاکہ گوادرکاشغرروٹ کوکسی صورت تبدیل نہیں ہونے دینگے کیونکہ پشتون قوم کیلئے زندگی اورموت کامسئلہ ہے ملک میں جمہوری نظام کوپامال کیاجارہاہے اے این پی ہراس میگاپروجیکٹ کی مخالفت کریگی جوپشتون قوم کی بقاء کیخلاف ہوانہوں نے کہاکہ مقتدرقوتوں نے پشتونوں کوقتل عام میں نہلاکرپنجاب کے مفادات کاخیال رکھااے این پی نے آج تک کسی آمرقوت کے سامنے سرنہیں جھکایاتوپنجاب کے سامنے کیاجھکائینگے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدرسرداراصغرخان اچکزئی نے کہا کہ ہاکی گراؤنڈمیں پشتونوں نے ثابت کردیاکہ وہ آج بھی اپنے حقوق کیلئے متحدہیں پشتونوں کوایک سازش کے تحت افغانستان میں40سال تک اسلام کے نام پرآپس میں دست وگریباں کیااور پھرخیبر پختونخوا میں40ہزارسے زائدپشتونوں کوجنگ وجدل میں پھنساکرشہیدکیاگیاجب سلالہ چیک پوسٹ اورآرمی پبلک سکول پرحملے ہوئے توحکومت اورمقتدرقوتوں نے انہیں اپناجنگ قراردیاجبکہ پشتونوں کے قتل عام پرکسی نے اسے اپناجنگ قرارنہیں دیابلکہ اس کواسلام اورکفارکاجنگ قراردیتے رہے انہوں نے کہاکہ جن قوتوں نے ہمارے علاقوں پرجنگ مسلط کررکھی ہے اس کواپناحساب دیناہوگاہمیں معلوم ہے کہ ہمارے دشمن کون ہے اسی قتل عام کومدنظررکھتے ہوئے وفاقی حکومت نے چین سے کئے گئے معاہدوں سے متعلق مفادات خیبرپختونخوا،سندھ اوربلوچستان کی بجائے پنجاب کے مفادات کومدنظررکھ کرتمام میگاپروجیکٹس کووہاں شروع کئے انہوں نے کہاکہ کوئی مائی کالال گوادرکاشغرروٹ کوتبدیل نہیں کرسکتااورہم ان قوتوں پرواضح کردیناچاہتے ہیں کہ اگرروٹ کوتبدیل کردیاگیاتوپورے ملک میں دمادم مست قلندرہوگابلوچستان میں کٹ پتلی حکومت کے ساتھ ملکرگوادرکاشغرروٹ کوتبدیل کرکے پنجاب کی طرف موڑ رہے ہیں جوکسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہوگاانہوں نے کہاکہ جس دن وفاقی وزیراحسن اقبال کوئٹہ آئیں گے توکوئٹہ میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائیگی اوراس کے اگلے روزپشتون علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے حکومت میں شامل ایک پشتون قوم پرست جماعت نے اپنی مفادات کی خاطرگوادرکاشغرروٹ پرخاموشی اختیارکرلی انہوں نے کہاکہ جب تک اے این پی کاایک کارکن بھی زندہ ہے توکوئی گوادرکاشغرروٹ کوتبدیل نہیں کرسکتاپشتون قوم کے مستقبل کے تعین کافیصلہ عوامی نیشنل پارٹی کریگی گوادرکاشغرروٹ سے متعلق جلدبلوچستان کے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کئے جائینگے اورآل پارٹیزکانفرنس بلائیں گے انجینئرزمرک خان اچکزئی نے کہاکہ پارٹی کی صوبائی قیادت کومبارکبادپیش کرتے ہیں کہ انہوں نے مخدوش حالات میں ہوتے ہوئے ایک بڑاجلسہ منعقدکرکے مخالفین کی نیندیں حرام کردی اے این پی پرامن اورعدم تشددکی سیاست پرعمل پیراہے وفاقی حکومت نے چائناکے ساتھ ہونے والے معاہدوں میں پشتون اوربلوچ قوم کونظراندازکرکے صرف پنجاب کے خواہشات کومدنظررکھااگراس باربھی پشتون قوم کونظراندازکیاگیاتوملک میں ایسے حالات پیداہونگے جس کی ذمہ داری وفاق اوربلوچستان حکومت میں شامل قوم پرستوں پرعائدہوگی انہوں نے کہاکہ یہ ژوب اورقلعہ عبداﷲ کونہیں بناسکتے توجنوبی پشتونخواکہاں سے بنائیں گے پشتون اوربلوچ کی برابری کی باتیں کرنے والے گورنرشپ اورچندوزارتوں کی لالچ میں آکرپشتون قوم کے ساتھ کئے گئے وعدوں کومکمل طورپرنظراندازکردئیے مگرافسوس ہے کہ حکومت میں ہوتے ہوئے گوادرکاشغرروٹ سے متعلق مطالبہ کس سے کررہے ہیں جلسے میں عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے چندقراردادیں بھی منظورکرلی گئی قراردادوں میں مطالبہ کیاگیاہے کہ دہشتگردی سے متعلق تمام سیاسی وعسکری قوتوں کے ملک کی مفادمیں جو20نکاتی قومی ایکشن پلان تیارکیاگیاتھااے این پی بلوچستان اس ایکشن پلان پرعملدرآمدنہ کرانے پرمکمل عدم اطمینان کااظہارکرتی ہے پارٹی سمجھتی ہے کہ حکومت اوربعض قوتیں پرانے پالیسی کوجوں کے توں رکھ کرریاسی ڈھانچے کوکمزوراوراس ملک کو18کروڑعوام کوجنگ اورآگ میں جھونکناچاہتے ہیں اے این پی مطالبہ کرتی ہے کہ قومی ایکشن پلان پرعملدرآمدکیاجائے گوادرکاشغرروٹ کوپشتون سمیت دیگرمحکوم اقوام کیلئے زندگی اورموت کامسئلہ قراردیتے ہوئے محکوم اقوام کے حقوق پرڈاکہ ڈالنے کے مترادف سمجھتے ہیں بلوچستان میں بدترین لوڈشیڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاکہ ناروالوڈشیڈنگ کوفوری طورپرختم کیاجائے ڈیرہ اسماعیل خان براستہ ژوب ٹرانسمیشن لائن کوبچھاکرذمہ داروں کامسئلہ ہمیشہ کیلئے حل کرکے زراعت اورکاروبارکوبچایاجائے نادراافغان کڈوال کومحض بہانہ بناکرپشتون عوام کوشناختی کارڈکے حصول میں رکاوٹیں حائل کرنے کوسازش قراردیتے ہوئے اسی فوری طورپرختم کرنے کامطالبہ کیاگیااس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنماء ارباب عبدالظاہرکاسی،ڈسٹرکٹ چیئرمین کوئٹہ ملک محمدنعیم بازئی سمیت دیگرپارٹی رہنماء بھی موجود تھے۔