کاشغرگوادرروٹ کی تبدیلی ناقابل قبول ہے،قوم پرستوں کی خاموشی قابل مذمت ہے،مولاناترابی،مولاناواسع
منگل 28 اپریل 2015 22:24
لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولاناولی محمدترابی،پارلیمانی لیڈرمولاناعبدالواسع،رکن قومی اسمبلی مولاناامیرزمان اورمولاناعبدالرؤف مدنی نے لورالائی میں تحفظ مدارس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کاشغرگوادرروٹ کی تبدیلی ہمارے لئے ناقابل قبول ہے،کاشغرگوادرروٹ کی تبدیل سے بلوچستان کے عوام میں احساس محرومی مزیدبڑھے گی،بلوچستان پہلے سے پسماندہ ہے،قوم کی نمائندگی کے نام پرووٹ لینے والوں نے تخت لاہورسے گٹھ جوڑکرکے ذاتی مفادات کی خاطر قومی مفادات کاسوداکیاجنہیں تاریخ ہرگزمعاف نہیں کرے گی انہوں نے کہاکہ روٹ کی تبدیلی پرقوم پرستوں کی خاموشی قابل مذمت ہے،قوم پرستوں کی صوبائی حکومت اوروفاقی حکومت کی ملی بھگت سے روٹ تبدیل کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں لیکن جمعیت علماء اسلام دیگرعوام دوست جماعتوں سے مل کراس سازش کوناکام بنادے گی انہوں نے کہاکہ جمعیت اس حوالے سے صرف بیانات پراکتفانہیں کرے گی بلکہ عملی کرداراداکرے گی قائدجمعیت نے اسی حوالے سے چین کادورہ کیااورچینی حکام سے ملاقات میں اس مسئلہ کواٹھایاانہوں نے کہاکہ دراصل یہ معاہدے پاکستان اورچین کے درمیان نہیں بلکہ پنجاب اورچین کے درمیان ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ اگرقوم پرست پارٹی اپوزیشن میں ہوتی توروٹ کی تبدیلی پرکتنی چختی لیکن آج اقتدارمیں رہنے کے باجوداس اہم عوامی مسئلہ پراس کی خاموشی قابل افسوس ہے انہوں نے کہاکہ جمعیت نے ہمیشہ عوامی مفادات کے تحفظ کے لئے کرداراداکیاہے اورآئندہ بھی کرداراداکرے گی۔
مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.