پاک افغان بارڈر چمن پر سیکورٹی فورسز نے غلطی سے سرحد پارکرنیوالے 2افغان فوجیوں کو باب دوستی گیٹ پر افغان حکام کے حوالے کردیا

منگل 28 اپریل 2015 22:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء)پاک افغان بارڈر چمن پر سیکورٹی فورسز نے غلطی سے سرحد پارکرنے والے 2افغان فوجیوں کو باب دوستی گیٹ پر افغان حکام کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو پاک افغان بارڈر چمن کے قریب 2افغان فوجی فرید اﷲ اور کریم غلطی سے پاکستانی حدود میں داخل ہوگئے جنہیں پاکستانی سیکورٹی اہلکاروں نے گرفتار کرلیا بعد ازاں دونوں گرفتار افغان فوجیوں کو باب دوستی گیٹ پر افغان فورسز کے حوالے کردیا گیا۔