پی ٹی سی ایل کے بیسویں سالانہ جنرل اجلاس کا انعقاد

منگل 28 اپریل 2015 22:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کا بیسواں سالانہ جنرل اجلاس (AGM) اسلام آباد میں منعقد ہوا۔پی ٹی سی ایل نے پندرہ فیصدحتمی منافع منقسمہ جوکہ1.5 روپے فی حصص بنتا ہے، کا اعلان کیا ہے،جو 31 دسمبر 2014 کو مکمل ہونے والے مالی سال کے مستحکم نتائج کا مظہر ہے۔ مذکورہ منافع اُس دس فیصد عبوری منافع منقسمہ(ایک روپیہ فی عمومی حصص) کے علاوہ ہے جس کا پہلے ہی اعلان کیا جا چکا ہے اور شیئر ہولڈرز کوادا کیا جا چکا ہے۔

پی ٹی سی ایل بورڈ ممبرز، پی ٹی سی ایل کے صدر اور سی ای او ، ولید ارشید اور کمپنی کی سینئر مینیجمنٹ نے اجلاس میں شرکت کی۔ـچئیرمین پی ٹی سی ایل بورڈ عظمت علی رانجھا نے تمام شیئر ہولڈرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کی مظبوط کارکردگی کمپنی کے منافع میں اضافے کے لیے مینیجمنٹ کے عزم او ر ملازمین کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

موجودہ ٹھوس بنیاد کی مدد سے ہم نئی مصنوعات اور سروسز میں جدت کے ذریعے اپنے شیئر ہولڈرز کی قدر مین اضافے کے لیے کوشاں ہیں۔پی ٹی سی ایل کے بحیثیت نیشنل کیریئر کردار پر بات کرتے ہوئے عظمت علی رانجھا کا کہنا تھا کہ ہائی سپیڈ براڈبینڈ کے دور میں صارفین کا بہترین انتخاب ہوتے ہوئے گزشتہ سال پی ٹی سی ایل کے لیے ایک اور کامیاب سال ثابت ہوا اور کمپنی کے صارفین کی تعداد اور پورٹ فولیوز میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس سے فائدہ اٹھا کر ڈیجیٹل انقلاب کے ذریعے قوم کو ترقی کی طرف گامزن کرنے میں مدد مل رہی ہے۔

پی ٹی سی ایل اپنے نیٹ ورک میں پھیلاوء کے ساتھ ساتھ سروسز اور مصنوعات میں بھی تیزی سے اضافہ کر رہا ہے۔ پی ٹی سی ایل اکیسویں صدی کے تقاضوں سے ہم آہنگ جدید آئی سی ٹی سلوشنزکی فراہمی کے ذریعے مسابقتی مارکیٹ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔عظمت علی رانجھا نے مزید کہا کہ ’’ تھر میں قحط کی صورتحال ہو، آئی ڈی پیز کے لیے میڈیکل کیمپس کی ضرورت ہو یا پھر وسطی اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ افراد ، پی ٹی سی ایل اپنے ہم وطنوں کی مدد کے لیے پیش پیش رہا ہے شئیر ہولڈرز کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں پی ٹی سی ایل کے صدر اورسی ای او،ولید ارشید کا کہنا تھا کہ پی ٹی سی ایل برینڈ جدت، کوالٹی اور کسٹمر فوکس کی علامت ہے۔

کاروباری لحاظ سے کسٹمر ز کی ضروریات کے عین مطابق جدید ٹیکنالوجیز سے آراستہ سوروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔تمام شیئر ہولڈرز نے 31 دسمبر2014ء کو مکمل ہونے والے سال کی مالی گوشواروں سمیت اجلاس کے تمام ایجنڈا پوائنٹس کی متفقہ منظوری دی۔