بہترین ذرائع آمد و رفت شہر کی ترقی کے ضامن ہوتے ہیں،سید کمال احمد

شہریوں کو بہتر شہری سہولتوں کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل برؤے کار لارہے ہیں

منگل 28 اپریل 2015 22:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی سید کمال احمد نے کہا ہے کہ وزیر بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن کی خصوصی ہدایت پرمفاد عامہ کے کاموں کو ترجیح بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جارہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ضلع وسطی کو ماڈل ضلع بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو برؤے کار لارہے ہیں۔وہ یونین کونسل نمبر۸لیاقت آباد نمبر۴ میں جاری روڈ کارپٹنگ کے کام کامعائنہ کررہے تھے۔

اس موقع پر فوکل پرسن لیاقت آباد خالد ریاض صدیقی، XEN بلڈنگ و روڈ جنید اﷲ،ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن تسلیم بیگ و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ سید کمال احمد نے کہا کہ بہترین زرائع آمد ورفت شہر اور شہریوں کی ترقی کے ضامن ہوتے ہیں ،تجارتی اشیا ء کی ترسیل اور عوام کی روزمرہ آمد ورفت میں اچھی سڑکیں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کو ماڈل ضلع بنانے کے لئے وسائل کی کمی کے باوجودبرساتی نالوں، سڑکوں اور فٹ پاتھ کی تعمیر کے کام کو ترجیحی بنیادوں پر انجام دے رہے ہیں انہوں افسران و کارکنان کو ہدایت کی کہ سڑک کی تعمیر میں استعمال ہونے والے مٹیریل کی جانچ پڑتال کی جائے اور سڑکوں کی تعمیر میں بہترین مٹیریل استعمال کیا جائے تاکہ عوام کو تادیر سفری سہولیات مہیا آسکے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ بلدیہ وسطی عوام کے فلاحی اور شہر کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ہر وہ شہری سہولت مہیا کرنا ہمارا فرض ہے جوبہتر شہری زندگی گزارنے کے لئے ضرور ی ہے انہوں نے کہا کہ کچی آبادیوں کو بھی وہ سہولیات مہیا کی جارہی ہیں جو پوش آبادیوں کو حاصل ہیں۔اس موقع پر انجینئرز اور ٹھیکیدار وں نے ترقیاتی پروجیکٹس میں استعمال کئے جانے والے مٹیریل کے معیار کے بارے میں ایڈمنسٹر یٹرسید کمال احمدکو تفصیلات فراہم کیں ۔

ایڈمنسٹر یٹر نے سڑک کی تعمیر میں معیار کو اولین اہمیت دینے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ معیاری سڑکیں نہ صرف عوام کو آمد ورفت کی بہتر سہولت فراہم کرتی ہیں بلکہ تاجروں اورصنعت کاروں کو انکی مصنوعات ایک علاقے سے دوسرے علاقے اور ایک شہر سے دوسرے شہرمنتقل کرنے میں اہم کردا راداکرتی ہیں ۔جبکہ پینے کے پانی کی فراہمی اور نکاسئی آب کا فول پروف نظام شہریوں کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔