اسٹوڈنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت اس سال 300 طلبا و طالبات میں کاپیاں و بستے تقسیم کئے جائیں گے،قاری ہلال احمد ربانی

منگل 28 اپریل 2015 22:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) اسٹوڈنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت اس سال 300 طلبا و طالبات میں کاپیاں و بستے تقسیم کئے جائیں گے۔کاپیاں اور بستے حاصل کرنے کے لئے فارم جاری کرنا شروع کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ڈبلیو او کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین قاری ہلال احمد ربانی نے تمام خواہشمند بچوں سے کہا ہے کہ وہ بستوں اور کاپیوں کے فارم ایس ڈبلیو او کے دفتر واقع خالقدینا ہال ایم اے جناح روڈ سے حاصل کرکے فوری طور پر دفتری اوقات میں جمع کرا دیں تاکہ انہیں بستے اور کاپیاں فراہم کی جاسکیں۔

واضح رہے کہ کے ایس ڈبلیو او پاکستان کی وہ واحد قدیم تنظیم ہے جو گزشتہ 64 سال سے تسلسل کے ساتھ طلبا و طالبات کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی میں مصروف عمل ہے اور اب تک 3 لاکھ سے زائد طلبا و طالبات کی تعلیمی معاونت کر رہی ہے۔