ٹریڈیونینز اور پاکستان فیڈریشن آف جرنلسٹ کے اشتراک سے مزدوروں کے عالمی تہوار یکم مئی کو کراچی پریس کلب منعقد کیا جائے گا

پاکستان میں آج محنت کش طبقہ بدترین صورت حال اور اذیت ناک حالت کے دوچار ہے، نجکاری کے نام پر عوام کے خون پسینے سے قائم ہونے والے اداروں کو اونے پونے داموں فروخت کرنے کا گھناؤنا کھیل کھیلا جارہا ہے،ٹریڈیونینز ،پاکستان فیڈریشن آف جرنلسٹ

منگل 28 اپریل 2015 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) مزدوروں کے عالمی دن پر شکاگو کے شہداء اور پاکستان کے مرحوم ٹریڈ یونین رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ اخباری صنعتی، میڈیا ور تمام شعبوں کے محنت کشوں کے حقوق کی جدوجہد تیز کرنے کا عہد کیا جائے گا۔ پاکستان میں آج محنت کش طبقہ بدترین صورت حال اور اذیت ناک حالت کے دوچار ہے۔ نجکاری کے نام پر عوام کے خون پسینے سے قائم ہونے والے اداروں کو اونے پونے داموں فروخت کرنے کا گھناؤنا کھیل کھیلا جارہا ہے۔

حساس قومی اداروں کے قیمتی ترین اثاثوں واراضی کو عالمی مالیاتی سامراج کے اشارے پر غیرملکی ہاتھوں میں دے کر مکمل معاشی غلامی کے سیاہ ایجنڈے پر عمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس کے نتیجے میں محنت کشوں کی جبری چھانٹیوں کا نیا عذاب جنم لے رہا ہے۔

(جاری ہے)

نجکاری کے ملک وعوام دشمن ایجنڈے پر عمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس کے نتیجے میں محنت کشوں کی جبری چھانٹیوں کا نیا عذاب جنم لے رہا ہے۔

نجکاری کے ملک وعوام دشمن ایجنڈے کو روکنے، سیاسی برطرفیوں، کمرتوڑ مہنگائی، بے روزگاری، غیرانسانی ٹھیکیداری نظام، مزور دشمن قوانین کا خاتمہ موجودہ قوانین پر عمل درآمد اور محنت کشوں کو انجمن تنظیم سزی کا حق دینے، اخباری صں عت کے محنت کشوں کے بنیادی حق ویج بورڈ ایوارڈ کے نفاذ، ٹریڈیونین ازم کی مکمل بحالی، شرمناک حد تک مزدوروں کی کم اجرتوں، نجی شعبہ، سرکاری ونیم سرکاری اداروں میں طویل اوقات کار کے علاوہ قابل مذمت اقدام یہ کہ کنٹریکٹ وٹھیکیداری نظام کے تحت رکھے گئے ملازمین کو سوشل سیکورٹی، ویلفیئر بورڈ اور ای اوبی کی سہولتوں سے بھی محروم رکھا جارہا ہے نیز کلیریکل ملازمین کی بھرتیاں مستقل بنیادوں پر نہ کیے جانے کے خلاف ایک ہمہ گیر جدوجہد اور اتحاد کی ضرورت ہے اور یہی یوم مئی اور شکاگو کے شہداء کی قربانیوں کا اصل پیغام ہے۔

ٹریڈ ویجز مزدوروں اور تمام شعبوں کے محنت کشوں کو جبر وستم اور ناانصافیوں کے خلاف کھڑا ہونا پڑے گا، تمام ٹریڈ یونین رہنماؤں کو متحد ہونا ہوگا۔ یم مئی 2015ء کوکراچی پریس کلب میں متحدہ جدوجہد کا اعادہ کیا جائے گا۔ دنیا بھر کے محنت کشوں سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ ہوگا۔ عوامی ورکرز پارٹی اور پاکستان ٹریڈیونین فیڈریشن کی طرف سے 30 اپریل 2015ء کو 4 بجے شام ریگل چوک سے کراچی پریس کلب تک ریلی ہوگی۔

علاوہ ازیں 30 اپریل 2015ء ہی کو 7 بجے شب پی سی ہوٹل ورکرز یکجہتی کمیٹی کے تحت پریس کلب سے شاہین کمپلیکس تک مشعل بردار ریلی ہوگی۔ جبکہ 30 اپریل 2015ء کو 8 بجے شب شاعر عوام حبیب جالب یادگاری جلسہ آرٹس کونسل میں منعقد ہوگا اور 3 مئی 2015ء کو 7 بجے شب صحافت کے عالمی دن پر مشعل بردار ریلی نکالی جائے گی۔ محنت کشوں، عوام دوست، جمہوری قوتوں سے شرکت کی اپیل ہے۔