ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں انٹر کے امتحانات ملتوی کردیے گئے

muhammad ali محمد علی منگل 28 اپریل 2015 21:56

ڈیرہ اسماعیل خان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اپریل 2015 ء) ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں انٹر کے امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں انٹر کے امتحانات جو کہ کل سے شروع ہونے ہیں ملتوی کردیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انٹر کے امتحانات کے ساتھ ساتھ تحصیل میں تمام تعلیمی ادارے بھی غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیے گئے ہیں۔ امتحانات ملتوی کرنے اور تعلیمی مراکز بند کرنے کا فیصلہ تحصیل کلاچی میں جاری دہشتگردی کیخلاف آپریشن کے باعث کیا گیا ہے۔