ایف پی سی سی آئی عہدیداران کی جانب سے ایس ایم منیر کی کردار کشی کی مہم شروع کی سختی سے مذمت

منگل 28 اپریل 2015 21:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے قائم مقام صدر عبدالرحیم جانو اور نائب صدور وسیم وہرا، اکرام راجپوت، شاہنواز اشتیاق کے علاوہ رفیق سلیمان ،کیپٹن جا وید اقبال ، رشید جان محمد، عبدالمجید پراچہ اور صفدر مہکری نے اُن چند عنا صرکی سختی سے مذمت کی ہے جنہوں نے UBG کے سر پر ست اعلیٰ اور سنیئر بز نس مین لیڈر ایس ایم منیر کی کردار کشی کی مہم شروع کر رکھی ہے ۔

اور کہا ہے کہ ایس ایم منیر انتہا ئی محب وطن اور پُر خلوص انسان ہیں انہی کی کوشوں سے ایف پی سی سی آئی سے کر پشن کا خاتمہ ہو ا اور انہوں نے ہی کر پٹ لو گو ں کو فیڈریشن چیمبر سے با ہر نکالا ۔ ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر عبدالر حیم جانو نے مزید کہا کہ ایس ایم منیر وہ شخصیت ہے جو نہ صر ف پاکستان کی کا روباری اور تجا رتی حلقوں بلکہ حکومتی حلقو ں میں بھی نیک ساکھ کے حامل ہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت نے ان کو ملک انتہا ئی اہم ادارےTDAP کا سر پرست مقر ر کیا جہا ں وہ کسی قسم کے مالی ودیگر مراعات کے بغیر بز نس کمیونٹی اور ملک کی خدمت کر رہے ہیں ۔اس سال ایکسپوپا کستان کے کم خرچ پر کامیاب انعقاد پر نہ صر ف اندرون ملک بلکہ بیرون ممالک کے سفیروں نے بھی انہیں مبا رکبا د دی اور ملک کو خطیر رقم کے ایکسپورٹ آڈر ملے ۔ رحیم جا نو نے مزید کہا کہ ایس منیر نے اپنی پو ری زندگی پاکستان اور پو رے ملک کی بز نس کمیونٹی کی خدمت کے لیے وقف کر رکھی ہے ۔

اس کے علاوہ وہ عوام الناس کی فلاح وبہبود کے لیے بھی ذاتی طور پر بھی بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیتے ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایس ایم منیر کے بارے میں کسی قسم کی غلط با ت منسو ب کر نا چاند پر تھوکنے کے مترادف ہے ۔ ایسے عناصر کی تمام تر منفی کو ششیں انہیں کی طر ف پلٹیں گی ۔ رحیم جانو نے مزید کہا کہ فیڈریشن کے تمام عہدیداران پوری آزادی کے ساتھ ایف پی سی سی آئی اور ملک کے مفاد میں کام کر رہے ہیں۔