نوجوانوں کو روزگار فراہم کر نا حکومت کی اولین ترجیح ہے ، لیاری کے مزید 60نوجوانوں کو لیدر ٹریننگ کورسزکروائے جارہے ہیں،شعیب احمدصدیقی

منگل 28 اپریل 2015 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمدصدیقی نے کہاہے کہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اسی سلسلے میں لیاری کے مزید 60بیروزگا ر نوجوانوں کو لیدر ٹریننگ کورسزکروائے جا رہے ہیں اور جلد ہی یہ تمام نوجوان برسر روزگار ہونگے، انہوں نے کہا کہ لیاری کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ ہے انکے اس ٹیلنٹ کو نکھارنے کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیلسمنٹ بیورو کے 25ویں اجلاس کی صدارت کے پر موقع کیا ، اجلاس میں سیکریٹری بے نظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کریم بخش صدیقی ، ثمرین ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو ویسٹ محمد متین ،ڈسٹرکٹ ایسٹ کے زاہد حسین میمن ،ڈسٹرکٹ سینٹرل کے غلام فاروق،ڈسٹرکٹ ملیر سے اسسٹنٹ کمشنرسحر افتخار، اسسٹنٹ کمشنر جنرل کراچی شاہ زیب شیخ ، جوائنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ عبدالرشید، یوتھ افیئرز کے سلیم صدیقی ،ایمپلائیز کوآپریشن کراچی کے یوآر عثمانی ،FPCCIکے محمد سلیم صدیقی ،BISPکی نویدہ عمران،اسٹیوٹاکے ڈاکٹرمنصور کے علاوہ لاٹی ، کاٹی ، سائٹ ،فباٹی ،بقاٹی اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے نمائندے شریک تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر کراچی نے کہا کہ آئندہ دنوں میں آباد کے ساتھ بھی معاہدہ سائن ہو جائے گا جس کے بعد نوجوانوں کیلئے روزگار کے مزید مواقع میسر آئینگے ،کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ لوگوں اور خاص طور پر نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی بھی حکومت کی پبلک فرینڈلی پالیسی کا ایک حصہ ہے جس طرح کہ حکومت کی ہدایت پر انتظامیہ کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے ، ان کی مشکلات کو دور کر نے اور شکایات کو حل کر نے کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں کراچی کی پوری انتظامیہ حکومت کی پبلک پالیسی کو عملی طور پر یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :