پشاور، کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر 27دکانیں سیل کردیں

منگل 28 اپریل 2015 21:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) کنٹونمنٹ بورڈ پشاورکی انتظامیہ نے پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے والے تاجروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیز ی لاتے ہوئے27دکانوں کو سیل کردیا جبکہ ایک لاکھ 20ہزارروپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔

(جاری ہے)

کنٹونمنٹ بورڈ پشاورکے خصوصی مجسٹریٹ محمد فیاض خان نے کینٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو محمد سلیم حسن وٹو کی ہدایات پر پشاورچھاؤنی کی حدود میں واقع کاروباری مراکزسے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ریکوری کے لئے جاری کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے ارباب روڈ پر واقع بوبی پلازہ ،چوک فوارہ ،کباڑی بازار اور سنہری مسجد روڈ پر27دکانیں پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سیل کردیں۔

اس موقع پر کینٹ مجسٹریٹ نے تمام تاجروں کو سختی سے وارننگ دی ہے کہ وہ 30جون سے پہلے پہلے پراپرٹی ٹیکسوں کی ادائیگی کردیں ورنہ انکے خلاف قوانین کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :