پبلک سروس کمیشن خیبر پختونخوا نے مختلف پوسٹوں کے لئے ایبلٹی ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا

منگل 28 اپریل 2015 21:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء)پبلک سروس کمیشن خیبر پختونخوا نے مختلف پوسٹوں کے لئے ایبلٹی ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جو پشاور کے کئی مراکزمیں صبح دس بجے اور دوپہر دو بجے کے اوقات میں منعقد کئے جائیں گے۔ کمیشن کے جاری کردہ ایک پریس نوٹ کے مطابق محکمہ ماحولیات، نظامت ماہی پروری خیبر پختونخوا میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز(بی پی ایس۔

17) (دونوں اصناف)کی پوسٹ کیلئے مذکورہ ٹیسٹ 15مئی 2015کو منعقدکئے جائیں گے۔اسی طرح ایکسائز اینڈٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ میں کمپیوٹر آپریٹر(دونوں اصناف۔بی ایس۔17)کے لئے مذکورہ ٹیسٹ18مئی2015 کو صبح دس بجے،محکمہ زراعت،لائیوسٹاک اور ماہی پروری میں ریسرچ آفیسر(فوڈز اینڈفوریجز) (دونوں اصناف بی ایس۔17)18مئی کو ہی دوپہر دو بجے ،محکمہ داخلہ و قبائلی اور انسپکٹریٹ جنرل جیل خانہ جات میں کمپیوٹر آپریٹرز (دونوں اصناف۔

(جاری ہے)

بی ایس۔12)کی پوسٹ کے لئے 19مئی کو صبح دس بجے،محکمہ زراعت،لائیوسٹاک اینڈکو آپریٹیومیں کمپیوٹرآپریٹر (دونوں اصناف۔بی ایس۔12) کی پوسٹ کے لئے 19مئی کو دوپہر دو بجے،محکمہ زراعت ،لائیو سٹاک اور کوآپریٹیو میں ہی ایگریکلچر آفیسر(دونوں اصناف بی ایس۔17) کے لئے 20مئی صبح دس بجے،محکمہ ماحولیات؍ چیف کنزرویٹر آف فارسٹ کے دفتر میں سٹیٹسٹیکل انویسٹیگیٹر (دونوں اصناف بی ایس۔

16)کیلئے،محکمہ ماحولیات کے چیف کنزرویٹر جنگلی حیات کے آفس میں ویٹرنری آفیسر؍سرجن (دونوں اصناف بی ایس۔17)21مئی صبح 10بجے ،محکمہ ماحولیات ہی کے کنزرویٹر جنگلی حیات کے آفس میں آفس اسسٹنٹ(دونوں اصناف بی ایس۔14)کیلئے سہ پہر دو بجے ،محکمہ اعلیٰ تعلیم کے نظامت آرکائیوز و لائبریریز میں لائبریرین (دونوں اصناف بی ایس17) کے لئے 22مئی صبح 10بجے ،محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے نظامت ریکلینیشن اور پروفیشن کے دفتر میں پیرول اور پروفیشن آفیسر( مرد)بی ایس 16،25مئی صبح 10بجے،محکمہ محنت کے نظامت محنت کے آفس اسسٹنٹ زنانہ (بی ایس۔

16) کے لئے 25مئی سہ پہر2بجے،محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں سب انجینئر الیکٹریکل (دونوں اصناف بی ایس۔13)کیلئے26مئی صبح 10بجے،محکمہ صنعت ،کامرس،ٹیکنیکل ایجوکیشن اور مین پاور کے دفتر انڈسٹریل ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ آفیسر (دونوں اصناف بی ایس۔11) کے لئے 26مئی سہ پہر 2بجے،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے دفتر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں سب انجینئر مکینیکل (دونوں اصناف۔

بی ایس۔11) کے لئے27مئی صبح10بجے ،محکمہ زراعت و لائیو سٹاک اور کوآپریٹیو میں لائیو سٹاک اور کوآپریٹیو ماہی پروری ڈیپارٹمنٹ میں فشریز سپروائزرز(دونوں اصناف۔بی ایس11)کیلئے28مئی صبح 10بجے،محکمہ صنعت ،کامرس،ٹیکینکل ایجوکیشن اور مین پاور کے انڈسٹریل ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (دونوں اصناف۔بی ایس17) کے لئے 29مئی صبح 10بجے،محکمہ ماحولیات کی انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر؍انوائرمینٹل پروٹیکشن آفیسر (دونوں اصناف بی ایس۔

17) کیلئے یکم جون صبح10بجے ،محکمہ ماحولیات کے چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف میں پلاننگ اور مانیٹرنگ آفیسر (دونوں اصناف بی ایس ۔17)کے لئے 2جون صبح10بجے،محکمہ آبپاشی کے ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ میں ضلع دار(مردانہ۔بی ایس14)کے لئے 3جون صبح10بجے، محکمہ لوکل گورنمنٹ،الیکشن اور رورل ڈیویلپمنٹ کے لوکل گورنمنٹ ،الیکشن اور رورل ڈیویلپمنٹ میں اسسٹنٹ انجینئر (دونوں اصناف۔

بی ایس17)کے لئے 4جون صبح 10بجے ،محکمہ زراعت ،لائیو سٹاک اور کوآپریٹیو کے لائیو سٹاک اور ڈیری ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں ویرٹرنری آفیسر (دونوں اصناف بی ایس۔17)کیلئے 5جون صبح 10بجے،محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ میں پلاننگ آفیسر بی ایس۔17 کے لئے 8جون صبح10بجے،محکمہ اعلیٰ تعلیم کے ڈائریکٹریٹ آرکائیوز اورلائبریریز میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (دونوں اصناف۔

بی ایس17)کیلئے9جون،محکمہ صنعت،کامرس،ٹیکنیکل ایجوکیشن اور مین پاور ڈیپارٹمنٹ کے انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ میں انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ آفیسر (دونوں اصناف۔بی ایس16) کے لئے10جون صبح 10بجے،لوکل گورنمنٹ ،الیکشن اور رورل ڈیویلپمنٹ کے محکمہ لوکل گورنمنٹ،الیکشن اور رورل ڈیویلپمنٹ میں پراگرس آفیسر (دونوں اصناف۔بی ایس16) کے لئے 11جون صبح10بجے،محکمہ ہیلتھ پبلک انجینئرنگ کے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں سب انجینئر سول (دونوں اصناف۔

بی ایس11) کے لئے 12جون صبح10بجے اور لوکل گورنمنٹ الیکشن اور رورل ڈیپارٹمنٹ کے لوکل گورنمنٹ ،الیکشن اور رورڈ ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر(دونوں اصناف۔بی ایس۔17) کیلئے15جون 2015 کو صبح 10بجے ہوں گے۔تمام متعلقہ امیدواروں کو کال لیٹرز جاری کر دئیے گئے ہیں تاہم اگر امیدواروں کو 8مئی تک کال لیٹرز موصول نہ ہوں تو وہ خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن 2۔فورٹ روڈ پشاور سے فون نمبر091-9213563-9212897-9214131یاذاتی طور پر حاضر ہو کر ڈوپلیکیٹ کاپی حاصل کر سکتے ہیں۔تمام امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ٹیسٹ کی مقررہ تاریخ پراصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈاور کال لیٹر ہمراہ لائیں ۔صرف امیدواروں کو ہی سکول میں جانے کی اجازت ہوگی۔