کراچی آپریشن کا رخ موڑنے کے لئے سندھ کی تقسیم کی بات کی جارہی ہے، امتیاز احمد شیخ

سندھ کوئی کانچ کا گلاس نہیں جب جس کادل کریگا توڑ دیگا ،سندھ کی تقسیم کی بات کر کے کروڑوں لوگوں کی دل آزاری کی جا رہی ہے

منگل 28 اپریل 2015 21:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کا رخ موڑنے کے لئے سندھ کی تقسیم کی بات کی جارہی ہے، سندھ کوئی کانچ کا گلاس نہیں کہ جب جس کادل کریگا توڑ دیگا سندھ کی تقسیم کی بات کر کے کروڑوں لوگوں کی دل آزاری کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے اراکین صبح صوبائی اسیمبلی میں کچھ بات کرتے ہیں اور شام کو ان کی پارٹی کچھ اور بولنے لگتی ہے سندھ ہمیشہ سے ناقابل تقسیم ہے اور نہ کبھی تقسیم ہوگا امتیاز شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ میں بسنے والی تمام قومیتں اور سندھی قیام پاکستان سے لے کر آج تک مکمل بھائی چارہ کی فضا میں رہ رہے ہیں اور کوئی کسی کاحق غضب نہیں کر رہا ہے کوٹہ سسٹم پر اگر کسی کو کوئی اختلاف ہے تو 1988 سے لے کر آج تک متعدد بار صوبائی و وفاقی حکومتوں کا حصہ ہونے کے باوجود ایم کیو ایم نے اس کے خاتمے کے لئے کوششیں کیوں نہیں کی امتیاز شیخ نے کہا کہ سمجھ میں نہیں آتا کہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں کامیابی کے بعد ایم کیو ایم کو سندھ کی تقسیم کا خیال کیوں آگیا جس کی کبھی تکمیل نہیں ہو سکتی سندھ میں بسنے والی تمام قومیتیں متفق ہیں کہ متحد سندھ ہی مضبوط پاکستان کی بقا کی ضامن ہے۔

متعلقہ عنوان :