فرنٹیئرکوربلوچستان کاخفیہ اطلاع پرپنجگور کے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن

4غیرملکیوں سمیت 16مشتبہ شرپسند گرفتار،قبضے سے خودکار ہتھیاربرآمد،درخشاں چیک پوسٹ پرکارروائی کے دوران 20000ایرانی ڈیزل قبضے میں لے لیا،ترجمان یف سی

منگل 28 اپریل 2015 21:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء)فرنٹیئرکوربلوچستان کاخفیہ اطلاع پرپنجگور کے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن، کارروائی کے دوران 04غیرملکیوں سمیت 16مشتبہ شرپسندوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے خودکار ہتھیاربرآمد کرلیئے،جبکہ کوئٹہ میں درخشاں چیک پوسٹ پرکارروائی کے دوران 20000ایرانی ڈیزل قبضے میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فرنٹیئرکوربلوچستان نے خفیہ اطلاع پر پنجگور کے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 04غیرملکیوں سمیت 16مشتبہ شرپسندوں کو گرفتار کرلیا۔

گرفتارہونے والے شرپسندوں کے قبضے سے خود کار ہتھیار برآمد کر لیئے گئے۔گرفتار04غیر ملکیوں کو مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کردیاگیا۔جبکہ باقی گرفتار شرپسندوں سے تفتیش جاری ہے۔ایک دوسری کارروائی میں فرنٹیئرکوربلوچستان نے کوئٹہ کے علاقے درخشاں چیک پوسٹ پر غیرقانونی ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے آئل ٹینکرسے 20,000لٹرایرانی ڈیزل برآمد کرکے قبضے میں لے لیا۔اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل کوکسٹم حکام کے حوالے کردیاگیا۔