حکومت تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہے، شاہ زمان کھوڑو

والدین بچوں کوباقاعدگی سے اسکول ب بھیجیں جہاں اسکول بندا ساتذہ غیر حاضر ہیں نشاندہی کریں کاروائی ہوگی علن خان جمالی گرلزہائی اسکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے ڈپٹی کمشنر کا خطاب

منگل 28 اپریل 2015 21:41

جیکب آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) علن خان جمالی گرلزہائی اسکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر شاہ زمان کھوڑو ،ڈی ای او حاجی عزیز اﷲ اوڈھو، سابق تعلقہ ناظم میر سجاد خان جکھرانی، ڈی او سیکنڈری صادق کٹوہر ، اے ڈی ای او خیر النساء سومروتھے ، تقریب میں اسکول کی ایس ایم سی کمیٹی کے چیئر مین گل حسن جمالی نے استقبالیہ پیش کیا ، اس موقع پر مختلف جماعتوں کی طالبات نے ٹیبلو، قومی گیتوں پر رقص پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کی، اور تقاریری مقابلے ہوئے ،آخر میں امتحانات میں پوزیشن لینے والی طالبات امام زادی، رینا ، صبا، بختیاور، فریدہ، اسمہ، کنیز فاطمہ، شازیہ، نازیہ ودیگر میں انعامات و اسناد تقسیم کئے جبکہ اسکول کی ہیڈ مسٹریس نسیم اعوان و دیگر اساتذہ کو سرٹیفکیٹ دئیے گئے ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہ زمان کھوڑو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علن خان جمالی اسکول جیکب آباد کا مثالی اسکول ہے طلبہ کی کارکردگی بہترین ہے اسکول کے جو مسائل ہیں وہ جلد حل کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لیے حکومت کوشاں ہے اس لیے والدین کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے بچوں پر توجہ دیں اور باقائدگی سے اسکول بھیجیں جہاں اسکول بند ہیں اور اساتذہ غیر حاضر ہیں نشاندہی کی جائے کاروائی ہوگی، تقریب میں پ ٹ الف کے قربان بھرانی، حبیب اﷲ مستوئی، رحیم اﷲ سومرو ودیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :