وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن کیمپس میں نئے آنیوالے طلباء کیلئے فریشر ایونٹ کے نام سے ویلکم پارٹی ،پختون کلچرل ڈے کا انعقاد

منگل 28 اپریل 2015 21:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء)پختو ن اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن کیمپس میں نئے آنے والے طلباء کے لیے فریشر ایونٹ کے نام سے ویلکم پارٹی اور پختون کلچرل ڈے کا انعقاد کیا گیا،پروگرام میں طلباء و طالبات کے مختلف تفریحی پروگراموں کے ساتھ ساتھ پختون کلچر سے آگاہی کے لیے مختلف پروگرام پیش کیے گئے جس میں پختون ثقافتی ڈانس(اتن) رباب اور مختلف تفریحی اور مزاحیہ پروگرام پیش کیے گئے ،پروگرام میں مشہور کامیڈین سلیم آفریدی نے اپنے فن سے طلباء کو محظوظ کیا ،طلباء نے پشتون ثقافتی اتن اور رباب کو بھر پور پسندیدگی کا اظہار کیا ،پروگرام میں پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ کے صدر رضا خان جدون اور جنرل سیکریٹری فدا کاکڑ سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی پروگرام میں طلباء و طالبات کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اور پروگرام کے انعقاد کو بھر پور انداز میں سراہا۔