کراچی، کرپشن تمام برائیوں کی جڑاور غریب عوام کے حق پر ڈاکہ ہے،محمد ثروت اعجاز قادری

منگل 28 اپریل 2015 21:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کرپشن تمام برائیوں کی جڑاور غریب عوام کے حق پر ڈاکہ ہے،کرپشن کے خاتمے کے بغیر عوام کے حقوق غضب ہوتے رہینگے ،ملک کی دولت لوٹنے والوں کو عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے ،حکومت کرپشن کی لعنت کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرئے ،کراچی کا امن ملکی کی ترقی وخوشحالی کی ضمانت ہے ،کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹاگیٹڈ آپریشن جاری رہنا چاہیے ،رینجرز وپولیس کی بہتر کارکردگی کے باعث حالات بہتر ہوئے ہیں ،کالعدم تنظیموں کی نقل وحمل پر مکمل پابندی عائد کی جائے،عوامی مسائل کے حل کیلئے آواز اٹھاتے رہینگے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ،پاکستان میں دہشتگردی کے پس پشت بیرونی ہاتھ ملوث ہیں ،استحصالی قوتیں پاکستان کو خوشحال اور پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتی ہیں ،عالم اسلام کے وسائل پر میلی نظر رکھنے والے ہی پاکستان میں دہشتگردوں کو سپورٹ کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :