الطاف حسین اور آصف زرداری کے مابین ٹیلوفونک رابطہ

muhammad ali محمد علی منگل 28 اپریل 2015 21:17

الطاف حسین اور آصف زرداری کے مابین ٹیلوفونک رابطہ

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اپریل 2015 ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ رابطے کے دوران آصف علی زرداری نے الطاف حسین کو این اے 246 کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی کامیابی مخالفین کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کا بھرہور جواب ہے۔