جامعہ بلوچستان کے شعبہ آئی ایم ایس کے زیراہتمام تحقیقی ورکشاپ کا انعقاد

منگل 28 اپریل 2015 21:08

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) جامعہ بلوچستان کے شعبہ آئی ایم ایس کے زیر اہتمام دو روزہ تحقیقی ورکشاپ کا گزشتہ دنوں انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال تھے۔ اس موقع پر ورکشاپ کے ریسورس پرسن ڈاکٹر حفیظ جمالی، ڈاکٹر زینب اور ڈاکٹر جہانوش کریم اور دیگر شرکا ء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ورکشاپ کا اہتمام ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور یونیورسٹی آف بلوچستان کے مشترکہ تعاون سے کیا گیا۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ کے وائس چانسلر نے ورکشاپ کی افادیت پر روشنی ڈالی اور جامعہ میں ہونے والے تعلیمی اور غیر تعلیمی سرگرمیوں کا زکر کیا اور ورکشاپ میں آنے والے باہر کے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ ورکشاپ کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایچ ای سی کے ریجنل ڈائریکٹر حبیب اﷲ ناصر تھے۔ جنہوں نے شرکاء میں شیلڈ اور اسناد تقسیم کئے۔ ورکشاپ کے اختتام پر آئی ایم ایس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جان محمد نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور مہمان خصوصی کو شیلڈ پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :