کوئٹہ، دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے، قاری عبدالولی فاروقی

منگل 28 اپریل 2015 21:08

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) اہلسنت والجماعت کے ضلعی رہنماؤں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی کی جائے کوئٹہ میں قائم دہشت گردوں کے اڈوں کے خلاف کاروائی نہ کرنا قابل تشویش ہے مذہب کے نام پر نوجوانوں کو دہشت گردی کی ٹریننگ دی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے ضلعی صدر قاری عبد الولی فاروقی جنرل سیکرٹری مفتی شکراﷲ معاویہ علامہ عبد الرحیم ساجد و دیگر نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ قیام امن کے لیے جاری آپریشن کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ہزارہ ٹاؤن اور مری آباد تک پھیلایا جائے یہاں پہ قائم ٹریننگ کیمپوں کا اعتراف وہاں رہنے والوں نے بھی کیا ہے اور کراچی میں گرفتار دہشت گردوں نے کئی بار اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انہیں ٹریننگ ہزارہ ٹاؤن اور مری آباد میں دی گئی انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں قیام امن کے لیے ضروری ہے کہ بلاتفریق اور بغیر کسی دباؤ کے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ اس ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے آزاد کیا جاسکے انہوں نے نواب طلال بگٹی کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اﷲ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرئے اور پسندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔