شیشہ سموکنگ کیخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 28 اپریل 2015 21:06

شیشہ سموکنگ کیخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت

لاہور ( سٹاف رپورٹر۔اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 اپریل۔2015ء) صحت سے متعلق پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے صوبہ بھر میں شیشہ سموکنگ کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے اور تمام اضلاع کے ڈی سی اوزکو شیشہ سموکنگ پر ضابطہ فوداری کی دفعہ 144کے تحت مقدمات درج کرنے کا حکم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے اس تاثر کی نفی کی کہ صوبے میں کسی کو بھی شیشہ سموکنگ کی اجازت دی گئی ہے۔ قائمہ کمیٹی نے ڈی سی او خانیوال کے اس بیان پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پنجاب حکومت نے شیشہ سموکنگ کی اجازت دے رکھی ہے ۔ محکمہ صحت نے کمیٹی کو بتایا کہ سموکنگ صحت کیلئے مضر ہونے کی وجہ سے کسی قسم کی سموکنگ کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی گئی ۔