پشاور،حیات آباد میں دھماکہ،ایک شخص جاں بحق ایک زخمی،گاڑی تباہ

منگل 28 اپریل 2015 21:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) پشاورکے علاقہ حیات آباد میں ہونیوالے دھماکہ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک راہگیر شدید زخمی ہوگیا،دھماکے سے قریب کھڑی ایک گاڑی کوبھی نقصان پہنچا، پولیس کے مطابق معلوم دہشتگردوں نے بارودی موادحیات آباد فیزتھری میں نجی کالج کے قریب نصب کیا تھا جوزورداردھماکہ سے پھٹ گیا۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک راہگیرزخمی ہوگیاہے ۔ دھماکے کے باعث قریب کھڑی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔ پولیس حکام کیمطابق بم سرکاری گاڑی کونشانہ بنانے کیلئے نصب کیاگیاتھا۔ واقعہ کے بعدپولیس کی بھاری نفری نے علاقہ کو گھیر ے میں لے لیاتاہم آخری اطلاعات تک کسی قسم کی گرفتارعمل میں نہیں لائی گئی۔

متعلقہ عنوان :