کراچی میں غیر قانونی طور پر پانی حاصل کرکے فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 28 اپریل 2015 21:03

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اپریل 2015 ء) کراچی میں غیر قانونی طور پر پانی حاصل کرکے فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کمیشنر کراچی شعیب صدیقی کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں شہر میں جاری پانی کے مسئلے سے متعلق غور و فکر کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شہر میں غیر قانونی طور پر پانی حاصل کرکے فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کی باقائدہ منظوری کمیشنر شعیب صدیقی کی جانب سے دی گئی۔ اس موقع پر شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ اگر کوئی بھی سرکاری افسر یا فرد غیر قانونی طور پر پانی حاصل کرکے فروخت کرنے میں ملوث ہوا تو اس کے سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :