محفوظ اور معیاری خوراک کا تقاضا کرنا تمام صارفین کا حق ہے ٗرانا تنویر حسین

ورکشاپ کے شرکاء سارک فورم میں اس حوالہ سے پیش کرنے کیلئے جامع تجاویز تیار کرے ٗ تقریب سے خطاب

منگل 28 اپریل 2015 20:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ محفوظ اور معیاری خوراک کا تقاضا کرنا تمام صارفین کا حق ہے، ۔ وہ منگل کوسارک ممالک کے تکنیکی ماہرین کی تین روزہ تربیتی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر نے تربیت یافتہ انسپکٹرز اور آگاہی کی کمی کے ساتھ ساتھ مالیاتی مشکلات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ورکشاپ کے شرکاء سارک فورم میں اس حوالہ سے پیش کرنے کیلئے جامع تجاویز تیار کرے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ ورکشاپ معلومات کے تبادلہ کیلئے اہم فورم ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک جہاں پینے کے صاف پانی اور معیاری خوراک کے شعبے کمزور ہیں وہاں اس طرح کی ورکشاپس بڑی تربیت کی حامل ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں معیارات کو فنی فوائد کیلئے اصولی طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ قبل ازیں نیشنل ایکری ڈیٹیشن بورڈ آف سرٹیفیکیشن باڈیز انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انیل جوہری نے اس ورکشاپ کے انعقاد کو سراہا اور اس کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ورکشاپ میں سارک رکن ممالک سے 21 مندوبین شریک ہیں تاہم نیپال میں تباہ کن زلزلہ کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی ہنگامی حالت کے باعث تربیتی ورکشاپ میں نیپال کا وفد شرکت نہیں کرسکا۔

ورکشاپ کے آغاز پر نیپال کے ساتھ ہمدردی کے اظہار کیلئے شرکاء نے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی۔