امدادی سامان یمن لے جانے والے ایرانی جہاز کو یمن میں داخلے کی اجازت نہ مل سکی

muhammad ali محمد علی منگل 28 اپریل 2015 20:56

تہران (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اپریل 2015 ء) امدادی سامان یمن لے جانے والے ایرانی جہاز کو یمن میں داخلے کی اجازت نہ مل سکی۔ تفصیلات کے مطابق عرب ٹی وی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایران ہوائی جہاز یمن کیلئے امدادی سامان لے کر جا رہا تھا جسے یمن میں داخلے کی اجازت نہ مل پانے کے باعث واپس لوٹنا پڑا۔

(جاری ہے)

ایرانی ہوائی جہاز اومان سے ہوتے ہوئے یمن کی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا تاہم اتحادی افواج کے جانب سے مزید آگےبڑھنے کی اجازت نہ ملنے کے باعث جہاز کو واپس لوٹنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :