بارشوں سے متاثرہ خاندانوں کی ہرتکلیف کیلئے پیپلزپارٹی ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،یوسف رضاگیلانی، راجہ پرویز اشرف

وفاق وصوبائی حکومتیں بارش متاثرین کے قرضوں کی معافی کیساتھ ، شہداء ، زخمیوں کے لواحقین کی مالی امداد، گھروں کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر بندوبست کریں آصف زرداری نے متاثرہ اضلاع کی پارٹی کے تنظیمی عہدیداروں کونقصانات کاتخمینہ لگانے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں،سابق وزراء اعظم کی میڈیا سے گفتگ

منگل 28 اپریل 2015 20:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) سابق وزراء اعظم یوسف رضاگیلانی اورراجہ پر ویزاشرف نے وفاقی اورصوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیاہے کہ وہ حالیہ بارشوں کے متاثرین کے نہ صرف قرضے معاف کرنے کااعلان کرے بلکہ شہداء اورزخمیوں کے لواحقین کی مالی امدادکے ساتھ ساتھ ان کے گھروں کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پربندوبست کریں جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے متاثرہ اضلاع کی پارٹی کے تنظیمی عہدیداروں کونقصانات کاتخمینہ لگانے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں تاکہ متاثرین کی بروقت امدادکی جاسکے اس ضمن میں حکومت سندھ کوبھی ہدایات دی جاچکی ہے وہ بھی امدادی کاموں میں اپنابھرپورکرداراداکرے گی ان خیالات کااظہارانہوں نے سابق وفاقی وزیرارباب عالمگیرکی رہائش گاہ پرورکروں سے خطاب اورلیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورمیں زخمیوں کی عیادت کے بعدمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوااورفاٹاکے عوام نے ہمیشہ مشکلات اورمصیبتوں کابڑی بہادری اورجرأت سے ڈٹ کرمقابلہ کیاہے اورکئی باراپنی حب الوطنی کے ثبوت دئیے ہیں انہوں نے کہاکہ بارشوں سے متاثرہ خاندانوں کی ہرتکلیف کیلئے پیپلزپارٹی ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اوران کی ہرممکن امدادکرنے سے بھی دریغ نہیں کرے گی انہوں نے کہاکہ جب پیپلزپارٹی اقتدارمیں تھی تواس نے بھی2012میں آنے والے سیلاب کے متاثرین کے14کروڑروپے قرضے معاف کئے تھے اس لئے موجودہ حکومت کابھی فرض بنتاہے کہ وہ متاثرین کے قرضے معاف کرنے کیلئے فوری طورپراقدامات اٹھائے تاکہ انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جس نے ہرمشکل وقت کامقابلہ کرکے آگے بڑھنے کیلئے کام کیااوربہت جلدپیپلزپارٹی ایک بارپھراقتدارمیں آکرچھوٹے صوبوں کی محرومیوں کااسی طرح ازالہ کرے گی جس طرح ہماری حکومت نے پختون قوم کوصوبہ کانام دے کران کی شناخت دلوائی صوبوں کوخودمختاری دی بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے ذریعہ خواتین کوخودکفیل بنایاجس کاپوری دینانے اعتراف کیااوریہ صدقہ جاریہ آج بھی جاری ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے سوات کے25لاکھ آئی ڈی پیزکونہ صرف ہرقسم سہولیات فراہم کی تھیں بلکہ90دنوں کے اندراندران کی واپسی اوربحالی کے عمل کویقینی بنایاتھاانہوں نے کہاکہ حالیہ بارشوں کے متاثرین کی امدادمیں پاک فوج جوکرداراداکیاہے وہ قابل ستائش اورخوش آئندہے اس لئے ان کی خدمات کوجتناسراہاجائے کم ہے۔

متعلقہ عنوان :