آج 29اور30اپریل کو الحمرا ہال میں خصوصی پرگرام پیش کئے جائیں گے ‘ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا

ورلڈڈانس ڈے منا کر رقص میں نئے اندازمتعارف کروائے جا سکتے ہیں‘کیپٹن (ر) عطاء محمد خان کی پریس کانفرنس پاکستان میں ڈانسر ز بھی دنیا کے دیگر ممالک کی طرح اپنی ایک الگ پہچان اوررتبہ پائیں گے ‘ کلاسیکل رقاصہ نگہت چوہدری

منگل 28 اپریل 2015 20:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء ) ورلڈڈانس ڈے منا کر رقص میں مزید نئے اندازمتعارف کروائے جا سکتے ہیں ‘اعضا ء کی شاعری تاریخی اور اہم ہے جس سے ہزاروں لوگوں محظوظ ہوتے ہیں جس کے لئے الحمراء آرٹس کونسل ہر سال ڈانس ڈے کے موقع پر پروگرام کا انعقادکیا جاتا ہے جبکہ رواں سال 29اور30اپریل کو خصوصی پرگرام پیش کئے جائیں گے ‘عالمی دن منانے مقصد لوگوں کی رقص کی جانب توجہ مبذول کروانا ہے اور محبت کا اظہار بھی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل کیپٹن (ر) عطاء محمد خان نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کر تے ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ رقص کے عالمی دن کو بین الاقوامی تھیٹر انسٹی ٹیوٹ یونیسکو نے متعارف کروایا اور پاکستان میں نامور فنکار پیدا ہوئے جن میں سر فہرست ناہید صدیقی‘نگہت چوہدری ‘شیما کرمانی اور سمیعہ ممتاز کے علاوہ اور بہت سے کلاسیکل ڈانسر شامل ہیں اور لاہور آ رٹس کو نسل شعبہ کی ترقی میں اہم کر دار ادا کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الحمراء آرٹس کونسل ہر سال ڈانس ڈے کے موقع پر پروگرام کا انعقادکیا جاتا ہے جبکہ رواں سال 29اور30اپریل کو خصوصی پرگرام پیش کئے جائیں گے جس میں ملک کے نامور کلاسیکل ڈانسراپنے فن کا مظاہرہ کریں گی ۔اس موقع پر نامور کلاسیکل رقاصہ نگہت چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ڈانس کے شعبہ سے وابستہ لوگوں نے بڑی بڑی قربانیا ں دی ہیں مگر اب محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان میں ڈانسر ز بھی دنیا کے دیگر ممالک کی طرح اپنی ایک الگ پہچان اوررتبہ پائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :