ڈیرہ اسماعیل خان،نوسالہ بچی ٹریکٹرکی ٹکرسے جاں بحق،ورثاء کااحتجاجی مظاہرہ

منگل 28 اپریل 2015 20:51

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء )تھانہ یارک کے سامنے 9سالہ بچی ٹریکٹر کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئی‘ ورثاء نے احتجاجاً ڈیرہ بنوں روڈ بلاک کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ یارک کے سامنے9سالہ بچی ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ واقعہ کیخلاف بچی کے ورثاء اور اہل علاقہ نے احتجاجاً ڈیرہ بنوں روڈ بلاک کردی اور انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی کی۔ روڈ بلاک ہونے سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ بعد میں پولیس نے مذاکرات کے بعد روڈ کو کھلوا دیا۔