اسلامی یونیورسٹی، دعوۃ اکیڈمی کے زیر اہتمام چھٹے کتاب میلے کا افتتاح

ٓ کتابیں دین اسلام کا پیغام پوری دنیا تک پہنچانے کا بہترین ذریعہ ہیں، مفتی اعظم اومان کا افتتاحی تقریب سے خطاب

منگل 28 اپریل 2015 20:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی دعوۃ اکیڈمی کے زیر اہتمام چھٹے کتاب میلے کا افتتاح فیصل مسجد کیمپس میں مفتی اعظم سلطنت اومان محمد بن حمد الخلیلی نے کیا اس موقع صدر جامعہ ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش، نائب صدر جامعہ ڈاکٹر طاہر منصوری،،ڈائریکٹر جنرل دعوۃ اکیڈمی ڈاکٹر امتیاز ظفر ، ڈائریکٹر جنرل شریعہ اکیڈمی ڈاکٹر سہیل حسن سمیت جامعہ کے ڈینز ،ڈائریکٹر کے علاوہ مختلف بک سٹالز کے منتظمین بھی موجود تھے۔

اس کتاب میں میلے میں ملک بھر سے 50 سے زائد پبلشرز حصہ لے رہے ہیں جبکہ اس کا اختتام 4 مئی کو ہو گا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مفتی اعظم سلطنت اومان محمد بن حمد الخلیلی نے کہا کی دین اسلام میں تعلیم کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے اور پہلی وحی کا آغاز ہی پڑھنے سے ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کتابیں معاشرتی ترقی اور دین کے پیغام کو لوگوں تک پہنچانے کا بہترین ذریعہ ہیں اور اسلامی یونیورسٹی کی اس قدر بڑے پیمانے پر کاوش لائق تحسین ہے۔

مفتی اعظم کا کہنا تھا معاشرتی استحکام اور بقائے باہمی میں سیرت رسول ؐ کا بہت بلند کردار موجود ہے جو تقاضا کرتا ہے کہ مسلمان من و عن اس کی اتباع کریں ۔ انہوں نے کہا پیغمبر ﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا جانا ہی بقائے باہمی کی ایک روشن اور زندہ مثال ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو اتباع امت پر عمل کرتے ہوئے تما اختلافات اور تنازعات ختم کر کے اتحاد و اتفاق کی فضا قائم کرنی چاہیے اس موقع پر ڈاکٹر الدریویش نے کہاکہ جامعہ علم کے فروغ اور دین اسلام کا درست پیغام پوری دنیا تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ کتاب سے محبت ہی نوجوان اذہان کو نکھارتی ہے اور اسی کے ذریعے ہی معاشرے میں امن و بھائی چارے کی ترویج ممکن بنائی جا سکتی ہے ۔ صدر جامعہ نے مفتی اعظم کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور دعوۃ اکیڈمی کے منتظمین کی کاوشوں کو بھی سراہا ۔قبل ازیں ڈاکٹر امتیاز ظفر نے انپے افتاحی کلمات میں مفتی اعظم اور دیگر شرکاء کو خوش آمدید کہا اور کتب میلے بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔ تقریب کے بعد مفتی اعظم اومان اور صدر جامعہ نے بک سٹالز کا دورہ بھی کیا جبکہ معزز مہمان نے فیصل مسجد کا بھی دورہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :