نیپال امدادی سامان لیجانے والاطیارہ 59 پاکستانیوں کو لے کر وطن پہنچ گیا

منگل 28 اپریل 2015 20:49

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء)نیپال امدادی سامان لے جانے والاطیارہ 59 پاکستانیوں کو لے کر وطن پہنچ گیا پاک فضائیہ کا سی ون تھرٹی طیارہ نیپال میں موجود پاکستانی سفارتخانے کے عملے سمیت 59 پاکستانیوں کو وطن واپس لے آیا واپس آنے والوں میں ہر عمر کے افراد شامل ہیں ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق دو سی ون تھرٹی طیارے راولپنڈی کے نور خان ایئربیس سے امدادی سامان لیکر کھٹمنڈو روانہہوئے تھے۔

(جاری ہے)

ان طیاروں کو امدادی سامان لیکر پیر کو روانہ ہونا تھا تاہم خراب موسم کے باعث طیارے نیپال روانہ نہیں ہوسکے تھے۔