وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی امام کعبہ سے ملاقات

پاکستان اور سعودی عرب بھائی چارے اور دوستی پر مبنی گہرے رشتوں میں منسلک ہیں، سردار محمد یوسف پاکستان اور سعودی عرب گہرے برادرانہ ،دوستانہ ،مذہبی اور تاریخی روابط میں بندھے ہیں،پیر امین الحسنات

منگل 28 اپریل 2015 20:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب بھائی چارے اور دوستی پر مبنی گہرے رشتوں میں منسلک ہیں، خادم الحرمین الشریفین، سعودی حکومت اور عوام نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کو ہمیشہ یاد رکھا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے ۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے امام کعبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنھوں نے ان سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک بھرسے مجھے شہریوں کی جانب سے فون کئے جارہے ہیں کہ امام کعبہ کوان کے شہروں میں بھی آنیکی دعوت دی جائے۔ انھوں نے امام کعبہ کو بتایا کہ پاکستان مین بھی ہم قرآن کملیکس بنا نا چاہتے ہیں تاکہ ان سے نہ صرف پاکستان بلکہ وسط ایشا کے لوگ بھی مستفید ہوں ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر وزیرمملکت مذہبی امورپیر امین الحسنات نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب گہرے برادرانہ ،دوستانہ ،مذہبی اور تاریخی روابط میں بندھے ہیں۔ ائمہ حرمین کے دورے ہونے چاہیے یہ عوام کی خواہش ہے اور یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے حرمین شریفین سے ہماری لازوال محبت اور عقیدت ہے جو ہمار ا ایمان ہے۔ اس مو قع پرامام کعبہ الشیخ ڈاکٹر خالد الغامدی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک سے مضبوط تعلقات ہیں قیام پاکستان سے لے کر آج تک پاکستان سے سعودی عرب کے تعلقات برادرانہ اورمضبوط ہیں اوران تعلقات کو کوئی خراب نہیں کرسکتا دونوں ممالک کے جھنڈوں کارنگ بھی یکساں ہیں حجاج کرام اورزائرین عمرہ کیلئے سعودی حکومت سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے پاکستان آکر اور یہاں کے عوام سے مل کر قلبی خوشی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :