موبائل فون سموں کی تصدیق کیلئے مدت 15 مئی تک بڑھادی گئی

غیرتصدیق شدہ سم دہشت گردی میں استعمال ہوئی تو کمپنی کے خلاف مقدمہ درج ہوگا ٗوزیر داخلہ

منگل 28 اپریل 2015 20:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) موبائل فون سموں کی تصدیق کیلئے مدت 15 مئی تک بڑھادی گئی جبکہ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ 7کروڑ سموں کی تصدیق ہوچکی، 2کروڑ بند کردی گئیں۔ غیرتصدیق شدہ سم دہشت گردی میں استعمال ہوئی تو کمپنی کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت موبائل سموں کی تصدیق سے متعلق اجلاس میں موبائل سموں کی تصدیق میں 15 مئی تک توسیع کر دی گئی ٗمقررہ تاریخ کے بعد کسی سم کی تصدیق نہیں ہو گی ۔

اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر اسماعیل شاہ نے بائیو میٹرک تصدیق کے متعلق بریفنگ دی حکام نے وزیر داخلہ کو بریفنگ میں بتایا کہ 7 کروڑ سے زائد سموں کا بائیومیٹرک کے ذریعے تصدیق کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ ملک بھر میں 2 کروڑ غیر قانونی سمیں بند کر دی گئی ہیں، غیر رجسٹرڈ سم دہشت گردی میں استعمال ہوئی تو کمپنی کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :