وزیراعظم نوازشریف کی ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پرحملہ کی مذمت

دہشتگرد بزدلانہ کارروائیاں کرکے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے ٗنواز شریف

منگل 28 اپریل 2015 20:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) وزیراعظم نوازشریف ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پرحملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد بزدلانہ کارروائیاں کرکے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے ڈیرہ اسما عیل خان میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پرحملے مذمت کرتے ہوئے واقعے میں شہید ہونیوالوں اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اورزخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعاکرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کوواقعہ کی فوری تحقیقات کی ہدایت کی وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ دہشتگرد بزدلانہ کارروائیاں کرکے ہمارے عزم کوکمزورنہیں کرسکتے۔

متعلقہ عنوان :