سزائے موت پر پابندی کے خاتمے کے بعد تختہ دار پر لٹکائے جانے والے مجرمان کی سنچری ہوگئی

پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ پھانسیاں دینے والا ملک بنتا جا رہا ہے ٗایمنسٹی انٹر نیشنل

منگل 28 اپریل 2015 20:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) پاکستان میں دسمبر2014 کو سزائے موت پر پابندی ختم ہونے کے بعد منگل کو پھانسی پانے والے مجرمان کی سنچری ہوگئی وہاڑی جیل کے سپریٹنڈنٹ بابرعلی شاہ نے بتایا کہ سال 2000 میں دہرا قتل کرنے والے منیر حسین کو منگل کو پھانسی دے دی گئی۔

(جاری ہے)

شاہ کے مطابق منیر نے نومبر 2000 میں جائیداد کے تنازع پر اپنے بھتیجے اور بھتیجی کو کلہاڑی سے قتل کر دیا تھا۔

انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سویں پھانسی کو شرم ناک سنگ میل سے تعبیر کیا ہے۔ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ پھانسیاں دینے والا ملک بنتا جا رہا ہے۔پھانسیوں کا سلسلہ گزشتہ سال دسمبر میں پشاور کے آرمی پبلک سکول پر طالبان حملے میں 154 شہادتوں کے بعد شروع کیا گیا تھا۔ منیر کو 2001 میں عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔

متعلقہ عنوان :