اسلام آباد ہائیکورٹ میں رات آٹھ بجے مارکیٹیں بند کرانے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی

آئی جی، ڈپٹی کمشنر اور سیکریٹری واپڈا زبردستی دکانیں بند کرانے کیلئے ہراساں کرتے ہیں ٗ درخواست گزار رات آٹھ بجے مارکیٹیں بند کرنے کے حکومتی فیصلے کو کالعدم قراردیا جائے ٗ عدالت سے استدعا

منگل 28 اپریل 2015 20:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں رات آٹھ بجے مارکیٹیں بند کرانے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی منگل کو سلام آباد ہائیکورٹ میں حکومتی فیصلے کے خلاف درخواست دائرکردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جس میں موقف اختیارکیا گیا کہ آئی جی، ڈپٹی کمشنر اور سیکریٹری واپڈا زبردستی دکانیں بند کرانے کیلئے ہراساں کرتے ہیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ رات آٹھ بجے دکانیں بند کرنے سے کاروبار متاثر ہو رہا ہے۔۔ انتظامیہ اورپولیس کا رویہ توہین آمیز ہوتا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ رات آٹھ بجے مارکیٹیں بند کرنے کے حکومتی فیصلے کو کالعدم قراردیا جائے۔

متعلقہ عنوان :