کراچی، مردوں کے معاشرے میں خواتین کے لئے قدم قدم پر چیلنجز کا سامناہے،ساجدہ جعفر

منگل 28 اپریل 2015 20:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) کنٹونمنٹ بورڈ فیصل وارڈ (4) کی ناکام امیدوار ساجدہ جعفرالمعروف جوجی نے اپنے حلقے کے ان تمام ووٹرز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے انہیں ووٹ دئیے اور جسکی بنا پر وہ دوسرے نمبر پر رہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں تمام انتظامیہ بالخصوص فوجی جوانوں اور رینجرز کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جن کی وجہ سے کنٹونمنٹ کے انتخابات صاف شفاف اور نہایت ہی پُر امن ہوئے اورکسی بھی گوشہ سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مردوں کے معاشرے میں خواتین کا انتخابات میں حصہ لینا بڑی جرأت ہمت اور حوصلہ کی بات ہے،بے وسیلہ سماجی کارکن انتخابات کے لئے ناموزوں ہیں۔ میں کنٹونمنٹ بورڈ فیصل اور الیکشن کمیشن کے عملے کی بھی شکر گذار ہوں کہ انہوں نے قومی ذمہ داری بڑے احسن طریقے سے ادا کی ہے۔دریں اثناء ساجدہ جعفر نے متحدہ قومی موومنٹ کے کامیاب امیدوار نعمان ملک کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وارڈ نمبر04 کی فلاح وبہبود کے لئے ان کا تعاون ہر وقت حاصل رہے گا۔

متعلقہ عنوان :