حیدر آباد، طوفانی بارشوں سے ہونیوالی ہولناک تباہی پر مرکزی وصوبائی حکومت کو محض افسوس کا اظہارنہیں کرنا چاہیے ،صاحبزادہ زبیر

منگل 28 اپریل 2015 20:36

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمدزبیر ،سینئرنائب صدر پیر ناصر جمیل ہاشمی،سیکریٹری جنرل ایم پی اے پیر سید محفوظ مشہدی ،ڈپٹی سکریٹری جنرل شبیر ابوطالب ،چیف آرگنارئزسید صفدر علی شاہ ،سیکریٹری اطلاعات محمد خان لغاری ،مرکزی میڈیا کوآرڈینٹر ڈاکٹر محمد یونس دانش، نے خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں میں طوفانی آندھی اور ژالہ باری سے ہونے والی تباہی پر کے نتیجے میں درجنوں افراد کے جاں بحق اور 200سے زائد کے زخمی ہونے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ طوفانی بارشوں سے ہونے والی ہولناک تباہی پر مرکزی او رصوبائی حکومت کو محض افسوس کا اظہار کر کے اور قدرتی یا ناگہانی آفت کہہ کر جان نہیں چھڑانا چاہئے دونوں حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ مصیبت کی اس گھڑی میں عوام کی تکالیف کا احساس کریں اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے ۔

(جاری ہے)

جمعیت علماء پاکستان کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے سعودی عرب کے شہرمکہ سے اپنے ایک بیان میں سعودی عرب کے شہر ریاض میں عمارت کے گرنے کے باعث ملبے تلے دب کر کئی مزدوروں کی ہلاکت پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :