کے الیکٹرک سخت گرمی کے عالم میں امتحانی مراکز پر لوڈشیڈنگ کر کے قوم کے مستقبل کے معماروں پر ظلم ڈھا رہی ہے،نجمی عالم

منگل 28 اپریل 2015 20:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری نجمی عالم، شاہ جہاں خان،فرید انصاری اور منظور عباس نے کراچی میں شروع ہوئے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے دوران امتحانی مراکز پر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر کراچی الیکٹرک کی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی الیکٹرک کی انتظامیہ کے سخت گرمی کے عالم میں امتحانی مراکز پر لوڈشیڈنگ کر کے قوم کے مستقبل کے معماروں پر ظلم ڈھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کراچی الیکٹرک کی انتظامیہ نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی ،کراچی الیکٹرک کا نادہندہ ہے جبکہ بورڈ کی جانب سے اس دعوے کی تردید پہلے ہی سامنے آچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کراچی الیکٹرک کا یہ دعویٰ درست مان بھی لیا جائے کہ بورڈ نادہندہ ہے تو بھی کراچی الیکٹرک کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ سخت گرمی اور حبس کے عالم میں معصوم طلباوطالبات پر اپنے قہر کی بجلی گرائے۔ انہوں نے کراچی الیکٹرک کو خبردار کیا کہ وہ ہوش کے ناخن لے اور معصوم طلباوطالبات کے ساتھ ظلم وزیادتی کا سلسلہ فی الفور ترک کرے اور امتحانی مراکز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے۔

متعلقہ عنوان :